پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 14معصوم شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:08

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 14معصوم شہریوں کی شہادت کی  شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں 14معصوم شہریوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے 200 سے زائد نہتے کشمیری زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 14معصوم شہریوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے بھارتی افواج کی فائرنگ سے 200سے زائد نہتے کشمیری زخمی ہوئے بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔