Live Updates

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی گیس کھلوا کر اسلام آباد واپس آنے کا اعلان

ہم نے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے ،ٹیل اینڈ صارفین کو پریشر میں کمی کا سامنا ہوسکتاہے، گیس بحران پیدا ہوا نہیں ہے بلکہ پیدا کیا گیا ہے، غلام سرور کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی گیس کھلوا کر اسلام آباد واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے تاہم ٹیل اینڈ صارفین کو پریشر میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے گیس بحران پیدا ہوا نہیں ہے بلکہ پیدا کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ گیس شارٹ فال کی وجہ سے بحران پیدا ہوا سی این جی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گیکیپٹو پلانٹ کو سردیوں میں پچاس فیصد گیس فرہام کرین گے ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے کراچی کچہرے کا ڈھیر بن چکا ہے ہم سب مل کر کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کرینگے ہم نے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے تاہم پریشر میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے ہم نے فیصل آباد میں سو سے زائد صنعتیں کھلوائیں جس سے لوگوں کو روزگار ملا ہے انہوں نے جہاں سے پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس آنی چاہئیے تھی وہاں سے چالیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس آنا شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ گیس بحران پیدا ہوا نہیں ہے بلکہ پیدا کیا گا ہے میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی آیا ہوں اورمیں نے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی ہے ۔ پنجاب کی صنعتیں چلانے کیلئے انہیں ایل این جی پر منتقل کردیا گیا ہے سندھ کی انڈسٹریز کو سو فیصد ریلیف دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات