ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، فارن کرنسی رکھنے والوں کو بیٹھے بیٹھے 188ارب کا فائدہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:10

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، فارن کرنسی رکھنے والوں کو بیٹھے بیٹھے 188ارب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث فارن کرنسی رکھنے والوںکو بیٹھے بیٹھے 188ارب روپے کا فائدہ ہو گیا ہے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے مختلف بینکوں میں روپے رکھنے والے پاکستانی رواں سال کے دوران روپے کی قدر میں بھاری کمی کے سبب لٹ گئے تو ڈالر یا دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں فارن کرنسی اکاونٹ والے پاکستان امراء ان دس ماہ کے دوران بیٹھے بیٹھائے اپنی دولت میں 188ارب روپے کے اضافہ کا فائدہ پائے گئے 2018کے آغاز میں امریکی ڈالر 110روپے کا تھا نگران حکومت میں امریکی ڈالر 123روپے جبکہ موجودہ دور حکومت میں ڈالر 140روپے تک پہنچ چکا ہے بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی اکاونٹ رکھنے والوںکو اربوں روپے کا فائدہ ہو ا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مالیت 30روپے کمی ہوئی تو فارن کرنسی اکاونٹ ہو لڈروں کو اس تناسب سے فائدہ ہوا ہی