بھارت: کرناٹک کے مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11افراد ہلاک ، درجنوں بیمار

کھانے کے نمونوں کو کیمیائی تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ، 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، پولیس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:14

کرناٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں بیمار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔ریاست کرناٹک کے ضلع چماراج نگر میں نئے مندر کی تعمیر کے جشن کے دوران کھانا کھانے سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ انہیں چاولوں اور ٹماٹروں سے بنا کھانا پیش کیا گیا تھا، جس میں سے بٴْو آ رہی تھی اور جسے کھانے کے بعد لوگوں کو پیٹ میں درد اور قے شروع ہوگئی، جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق زہریلا کھانا کھانے والے 93 افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں 23 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کھانے کے نمونوں کو کیمیائی تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :