بورے والا ،معذور افراد نے ڈیم کیلئے چندہ مہم شروع کر دی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:16

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بورے والا میںگونگے بہرے بھی ڈیم فنڈز اکھٹا کرنے کے لیے میدان میں آگئے ، شہر میں د کانداروں سے ڈیم فنڈ کے لیے چندہ مہم کا آغاز کر دیا، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی کال پر بورے والا کے گونگے ،بہرے افراد کی تنظیم ڈیف ایسوسی ایشن آف بوریوالا کے صدراویس منیر، جنرل سیکرٹری محمد آصف اور محمد علی کی قیادت میں گوپائی اور سماعت سے محروم افراد نے آج شہر کے مختلف بازاروں میں جھولی پھیلا کر ڈیم فنڈ کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گونگے بہرے افراد کا کہنا ہے کہ وہ عام شہریوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس قومی مہم کے لیے وہ بھی باہر نکلیں اور ڈیم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں دوکانداروں نے ڈیف ایسوسی ایشن کی اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈیم فنڈ کے لیے چندہ جمع کروایا۔