Live Updates

وزیراعظم نے سابق چئیرمین نادرا طارق ملک کو پاکستان واپس آنے کی ہدایت کردی

سابق چئیرمین نادرا کو بڑی ذمہ داری دیے جانے کا امکان، ہنگامی طور پر کل پاکستان پہنچیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:57

وزیراعظم نے سابق چئیرمین نادرا طارق ملک کو پاکستان واپس آنے کی ہدایت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) وزیراعظم نے سابق چئیرمین نادرا طارق ملک کو پاکستان واپس آنے کی ہدایت کردی، سابق چئیرمین نادرا کو بڑی ذمہ داری دیے جانے کا امکان، ہنگامی طور پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق چیئرمین نادراطارق ملک کو پاکستان بلالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق چئیرمین نادرا طارق ملک پاکستان واپسی پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

سابق چئیرمین نادرا طارق ملک کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔ سابق چئیرمین نادرا طارق ملک گزشتہ کئی برس سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ طارق ملک کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نادرا کا چئیرمین تعینات کیا گیا تھا، جبکہ وہ ن لیگ کے دورحکومت میں عہدے الگ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ سابق چییرمین نادرا طارق ملک ہی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے نادرا کو بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنایا۔

یہ طارق ملک ہی تھے جنہوں نے دنیا کے کئی ممالک میں نادرا کی ٹیم بھیج کر ان کا شناختی کارڈ پاسپورٹ بنوانے میں معاونت فرہم کی جس سے حکومت پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوا۔ تاہم بعد ازاں ​ 2013 کے انتخابات کے بعد جب انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگے تو یہ خبر سامنے آئی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار حلقوں میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے معاملے پر طارق ملک پر دباؤ ڈالا اور انہیں عہدے سے برطرف کردیا۔

بعد ازاں محمد طارق ملک نے عدالت میں اپنی برطرفی کو چیلنج کیا۔ عدالت نے حکومت کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے طارق ملک کو عہدے پر بحال کردیا تھا۔ تاہم بعد ازاں اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے اور مسلسل حکومتی مداخلت کے باعث طارق ملک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر امریکہ چلے گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات