سکردو میں آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:18

سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سکردو میں آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی جس کا اہتمام PPPبلتستان ڈویژن نے کیا ہے۔ اس کانفرنس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت، آئینی اصلاحات اور عبور ی صوبے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔ کانفرنس میں آئینی صوبے کے قیام کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری آئینی مقدمہ اور وفا قی حکومت کے رویے پر غور کیا جائے گا اور مشترکہ لائح عمل طے کیا جائے گا۔