Live Updates

میئر کارپو ریشن کی نا قص حکمت عملی سے شہر میں مسائل کے انبا ر لگ گئے ،ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ٹکٹ ہو لڈر پی پی 58ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ میئر کارپو ریشن کی نا قص حکمت عملی سے شہر میں مسائل کے انبا ر لگے ہوئے پو رے شہر کو نا جا ئز تجا وزات نے لپیٹ رکھا ہے سٹرکیں سکڑ کر آدھی رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے کا رپو ریشن عملے کی نا اہلی اور مجر ما نہ غفلت شہر یو ں کیلئے عذاب بنی ہو ئی سڑکوں پر جگہ جگہ پڑے خطرناک گڑھے کسی بھی حا دثات کا سبب بن سکتے ہیں ڈی سی گو جر انوالہ ہنگامی بنیادوں پر نو ٹس لیں اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ آہنی ہا تھوں سے نمٹیں اور شہر یو ں کو اس عذاب سے نجا ت دلا ئیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات