ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:34

ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوار جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے جاتے رہے تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم جنرل کلازز ایکٹ کے تحت اگر آخری تاریخ میں تعطیل ہو تو اس میں خود بخود ورکنگ ڈے تک کی توسیع ہو جاتی ہے جس کے تحت 17 دسمبر گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ دفتری اوقات کار میں 17 دسمبر کو ٹیکس دفاتر یہ گوشوارے وصول کریں گے جبکہ آن لائن گوشوارے 17 دسمبر کی رات 12 بجے تک وصول کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :