پاکستان کی بھارتی فائرنگ سے 14کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا مذاق اڑارہا ہے ،ْبھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے کیلئے یو این انکوائری کمیشن کا قیام ضروری ہے ،ْ ترجمان دفترخارجہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:34

پاکستان کی بھارتی فائرنگ سے 14کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان نے بھارتی فائرنگ سے 14کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا مذاق اڑارہا ہے ،ْبھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے کیلئے یو این انکوائری کمیشن کا قیام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 14کشمیری شہید ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں 3ماہ کے بچے کا باپ بھی جاں بحق ہو گیا ،ْپاکستان بھارتی فائرنگ سے شہادتوں کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا مذاق اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے کیلئے یو این انکوائری کمیشن کا قیام ضروری ہے