40 سالہ خاتون کنویں میں گر کر جاں بحق

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:44

ْچیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) 40 سالہ خاتون کنویں میں گر کر جاں بحق، پولیس کے مطابق گائوں 101/12-L کے رہائشی ملک محمد ارشد کی بیوی کلثوم بی بی گزشتہ روز کھیتوں میں کام کاج کے دوران زرعی ٹیوب ویل کے 100 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی جس سے اسکی موت واقع ہو گئی ،لواحقین کے مطابق متوفیہ مرگی کی مریضہ تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :