محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی،10 من مضر صحت گوشت برآمد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:44

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) محکمہ لائیو سٹاک کی مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائی۔محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے ڈاکٹر شہزاد سلاٹر ہاوس سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں ہیڈ محمد والا کے مقام پر چھاپہ مار کر 10 من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

حرام گوشت کیری ڈالہ پر چارے سے ڈھک کر کوٹ ادو سے ملتان لے جایا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر شہزاد کے مطابق برآمد ہونے والا مضرصحت گوشت مردہ گائے اور بھینس کا ہے، تھانہ صدر پولیس نے گوشت لے جانے والے محمداعظم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :