سینٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس پرسوں ہوگا

وزارت داخلہ حکام ا ی سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق طریقہ کار پر بریفنگ دیں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:55

سینٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس  پرسوں ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس پرسوں (پیر کو ) منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل )میں نام ڈالنے سے متعلق طریقہ کار پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے کمیٹی کی صدارت سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکریں گے اجلاس میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے جنوبی وزیر ستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن دائوڑ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جانے کے حوالے سے بھی بھی متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے جبکہ وزارت داخلہ کے حکام موجودہ حکومت کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق پالیسی سے کمیٹی کو اگاہ کریں گے ۔