سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلا س پرسوں ہوگا

بلوچستان میں نئے ڈیمز اورچینیوٹ ڈیم کی تعمیر سے متعلق حکام بریفنگ دیں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:55

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلا س پرسوں ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلا س میں بلوچستان میں نئے ڈیمز کی تعمیر اورچینیوٹ ڈیم کی تعمیر سے متعلق حکام بریفنگ دیں گے کمیٹی سینیٹر شمیم افریدی کی سربراہی میں پرسوں بروز سوموار منعقد ہوگی اجلاس میں وزارت آبی وسائل کے حکام پنجاب کے ضلع چینیوٹ میں بننے والے ڈیم کی تعمیرپر بریفنگ دیں گے اجلاس میں بلوچستان میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر ہونے والے عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :