Live Updates

اسرار گنڈاپور کے قتل کے ملزم علی امین گنڈاپور کو وفاقی وزیر بنادیا گیا ہے، فیصل کریم کنڈی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:55

اسرار گنڈاپور کے قتل کے ملزم علی امین گنڈاپور کو وفاقی وزیر بنادیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں سابق ڈپٹی سپیکر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرار گنڈاپور کے قتل کے ملزم علی امین گنڈاپور کو وفاقی وزیر بنادیا گیا ہے۔ مذکورہ وفاقی وزیر پر اکرام گنڈاپور کو بھی دن دیہاڑے قتل کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔

اگر ملک میں کوئی قانون اور انصاف ہوتا تو دو قتل کے ملزم کو وفاقی وزیر نہ بنایا جاتا اور نہ وہ اس طرح بیان داغتا پھرتا۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ دو افراد کے قتل کے ملزم کو قانون کی گرفت سے بچایا گیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پر تنقید کرنے کی پاداش میں نیب اور ایف آئی اے نے نوٹس بھیج دئیے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو سے اس دور کا حساب مانگا جا رہا ہے جب وہ ایک برس کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ بھول ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرکے بلاول بھٹو زرداری کی آواز کو دبا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تو خود اپنی ہمشیرہ کی جائیدا د کے متعلق کافی سوالات کا جواب دینا ہے۔ جب پیپلزپارٹی علیمہ خان کی پراپرٹی پر سوال کرتی ہے تو جواب میں بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس مل جاتا ہے۔۔ طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات