اوکاڑہ ،دو نوجوان لڑ کیوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:58

اوکاڑہ ،دو نوجوان لڑ کیوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) اوکاڑہ کے دو مختلف مقامات پر دو نوجوان لڑ کیوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ کے گائوں موضع فیرو ز کی رہائشی شازیہ بی بی دختر قربان دربا ر بالا پیر سے باہر نکلی تو وہاں پر موجود اوباش نوجوان نعیم عباس ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ لڑ کی کو زبر دستی موٹر سائیکل پر اغواء کر کے ایک خالی پلاٹ میں لے گیا جہاں پر ملزم نعیم نے لڑ کی کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ساتھی ملزم پیرا دیکھتا رہا ۔

لوگوں کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے ۔ جبکہ نواحی گائوں 40ٹوایل اوکاڑہ کے رہائشی محنت کش محمد مشتاق کی ہمشیرہ سونیا بی بی کو اوباش نوجوان لطیف نے قابو کر لیا اسے اغواء کر کے فصلوں میں لے گیا جہاں پر اسے زبر دستی زیادتی کا الزام بنا ڈالا لڑ کی کے شور پر لوگ آئے تو ملزم فرار ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :