Live Updates

حکومت کاقومی خوشحالی سروے خوش آئندہے، رہنماء تحریک انصاف

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:58

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ چوہدری محمداشرف‘ حاجی محمدعلی‘ جام فیاض حسین لاڑ‘ شمیل مرزا‘ زاہدسولنگی‘ عبداللہ سبحان خان‘ صائمہ طارق‘ فوزیہ عباس‘ نوشین طارق‘ سنی چوہان ودیگرنے کہاہے کہ حکومت کاقومی خوشحالی سروے خوش آئندہے جس سے عوام کے مسائل کے ساتھ ساتھ معاشی مسئلہ کابھی حل یقینی ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی خوشحالی سروے ٹیم کی آگاہی مہم کے دوران لیکچرزلینے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی خوشحالی پروگرام کامقصدعام آدمی تک حکومتی ثمرات پہنچاناہے جس سے ملک میں غربت‘ بے روزگاری سمیت دیگرپیچیدہ مسائل حل ہوں گے‘ قومی خوشحالی پروگرام کاآغاز پورے ملک میں کیاجارہاہے اس سروے کے تحت حکومت پاکستان ملک کے تمام اضلاع میں گھرانوں کے سماجی ومعاشی اعدادوشمارکااندراج نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری کے زریعے یقینی بنائے گی‘ پہلے مرحلے کے اضلاع میں متعلقہ عملہ جلدہی آپ کے دروازے پرمعلومات کے اندراج کے لیے جلدتشریف لائے گااس سروے کی کوئی فیس نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات