رحیم یارخان ،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سانحہ پشاور کے شہیدطلباء کی یاد میں دعائیہ تقریب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:58

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہیدطلباء کی یاد کے حوالہ سے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر محمدامین نے کی، تقریب کے آرگنائزر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر ساجد محمود خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر محمد امین نے کہاکہ علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے جاسکتے ہیں دہشتگردی کا مقابلہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی امن اخوت اور تعلیم سے کرسکتے ہیں قلم کے ذریعے سے اور ملکی استحکام کی بدولت ہم دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینک سکتے ہیں ہم اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے فیض یاب کرسکتے ہیں ہم دہشتگردی پر قابو پاسکتے ہیں ہم اپنی افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے تعلیمی اداروں کی حفاظت کرکے اور ہماری سرحدوں پر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہوئے ہیں ہم امن کو فروغ دینے میں اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لانا ہونگی ،تعلیمی اداروں میں سکیورٹی معاملات کو سخت کرنے چاہیے تاکہ ہمارے طلبائ پرسکون ہوکر تعلیم حاصل کرسکیں دہشتگردی کے ناسور کو معاشرے سے جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے معاشرے میں شرپسند عناصر کو ختم کرنا ہوگااوران پر گہری نظر رکھنا ہوگی تقریب کے آرگنائزر ساجد محمودخان نے کہا کہ آج کی یہ دعائیہ تقریب سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہید طلباء کے لیے منعقد کی گئی ہے اور افواج پاکستان کے شہداء جو ہماری سرحدوں کے امین ہیں ان کے روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی ، سانحہ پشاور اور افواج پاکستان کے شہدائ کے لیے خصوصی دعاکی گئی تقریب میں کالج کے طلباء اورسٹاف نے بھرپورشرکت کی۔