Live Updates

حکومت عوام کے مسائل جنگی بنیادوں پرحل کررہی ہے، میاں فرحان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:59

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) موجودہ حکومت عوام کے مسائل جنگی بنیادوں پرحل کررہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جوعوام سے وعدے کئے ہیں وہ ان شاء اللہ پورے ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہاررہنماپاکستان تحریک انصاف میاں فرحان نے میڈیاسے کیاانہوں نے کہا کہ عمران خان کاویڑن اورعزم پاکستان میں کرپشن فری نظام کے قیام کا ہے پاکستان تحریک انصاف نی100دنوں میں اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے درست سمت کاتعین کیا ہے،حکومت کی سمت بالکل درست ہے تنقیدکرنیوالوں کے پاس الزام تراشی کے سواکوئی کام نہیں پاکستان تحریک انصاف وعدوں پرعملدرآمدیقینی بنائے گی میاں فرحان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نیاپاکستان ہرصورت بنائے گی تاکہ آئندہ آنیوالی نسلوں کوبہترماحول مل سکے انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل جنگی بنیادوں پرحل کررہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جوعوام سے وعدے کئے ہیں وہ ان شاء اللہ پورے ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات