رحیم یارخان، قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، چار افراد جاں بحق، 15شدید زخمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:59

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، چار افراد جاں بحق، 15شدید زخمی ہسپتال منتقل، 40سالہ جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

چنی گوٹھ سے ظاہر پیر جانیوالی مسافر وین نمبر یLWC-6633جوکہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر قومی شاہراہ پر ظفر آباد کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹرالر سے دھماکے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار مسافر جن میں خان بیلہ کارہائشی 33سالہ عارف علی، علی پور کا48سالہ نادرعلی، ملتان کا 55سالہ حق نواز اور 40سالہ نامعلوم شخص موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ دو خواتین سمیت شدید زخمی ہونے والی15افراد جن میں اوچ شریف کی50سالہ عفت بی بی، دفلی کبیرخان کی25سالہ امین خاتون،الہ آباد کا40سالہ شمیر خان، فورٹ عباس کا30سالہ ساجد اختر، تلہ گنگ کا60سالہ محمد عابد، کوٹ سمابہ کا28سالہ محمدشاہد، دفلی کبیرخان کا25 سالہ خدا بخش، 20سالہ اللہ رکھا، جن پور کا21سالہ محمد وسیم، 20سالہ شعیب احمد، خان بیلہ کا23سالہ حاجی محمدحسین،22 سالہ احمد بخش ،23سالہ محمدبخش اور مالک پور کا20سالہ اللہ ڈیوایاشامل ہیں ، ان افراد کو ریسکیوکی مدد سے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم جاں بحق ہونے والی40سالہ مسافر کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :