پی آئی اے کا پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعائت کا اعلان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:08

پی آئی اے کا پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعائت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپوں کی کمی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے۔پاکستان سے کابل کے لئے کرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سال نو کی مناسبت سے پی آئی اے نے پاکستان سے یورپ (ماسوائے برطانیہ) سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں 5-6 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یورپ (ما سوائے برطانیہ) کے لئے رعایتی پیشکش 14 سے 28 دسمبر کے دوران سفر کے لئے ہو گی۔پی آئی اے کے یہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔