حکومت بلوچستان نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) حکومت بلوچستان نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی،جے آئی ٹی پندرہ روز میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی،محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹی فیکشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے دوروز قبل کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون سے سول ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے ،ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی ، آئی بی ، اسپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی کے نمائندے اور کیس کا انوسٹی گیشن آفیسر شامل ہوگا ،ٹیم تحقیقات مکمل کرکے پندرہ روز میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔