گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے سینیٹر سردار محمد اعظم موسیٰ خیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:12

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے سینیٹر سردار محمد اعظم موسیٰ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے سینیٹر سردار محمد اعظم موسیٰ خیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوریت جمہوری اقدارکو فروغ اور صوبہ کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر موثر آواز اٹھائی جو قابل ستائش ہے ۔ وہ ایک شریف النفس انسان اور نہایت ملنسار تھے ۔ گورنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ ہمت و صبر سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔

متعلقہ عنوان :