وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا پی ایس او ہاؤس کا دورہ،

کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:17

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا پی ایس او ہاؤس کا دورہ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے گزشتہ روز پی ایس او کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں پی ایس او کے ایم ڈی و سی ای او جہانگیر علی شاہ اور کمپنی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمپنی حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو پی ایس او کے آپریشنز اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،بریفنگ کے دورا ن وفاقی وزیر کو پی ایس او کو درپیش مسائل اور چیلنجزکے حوالے سے بھی آگاہ کیا ،وفاقی وزیر کو پی ایس او حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او اپنے شیئر ہولڈز کی قدر میں اضافے ،توانائی سے متعلق حکومتی اقدامات میںمعاونت اور اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی انجام کیلئے پر عزم ہے ۔