Live Updates

عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرزکی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزر لے کر نکلنا پڑے، فیصل واوڈا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:17

عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرزکی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرزکی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزر لیکر نکلنا پڑے۔گیس بحران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی این جی بحران کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد سی این جی صوبائی معاملہ ہے، ایسے بحرانوں کی وجہ سے ہی اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہوں ، اٹھارویں ترمیم کے باعث ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جتنے اختیارات ہے ان کا استعمال کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔

کراچی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی آڑمیں املاک گراکرکہاجارہاہے یہ نئے پاکستان کی قیمت ہے،تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سیکوئی تعلق نہیں، عدالتی حکم کی آڑمیں پیسے کی لین دین اورڈرامیبازی ہورہی ہے، جو کراچی کیباپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری، املاک گراکرپیغام دیا جاتا ہے کہ یہ نئیپاکستان کی قیمت ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر آبی وسائل نے عابد شیر علی کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا ہر روز نشے میں دھت ہوکر بکواس کرتا رہتا ہے، ہرعمارت کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈا کی ہے ، اپنے خیراتی فنڈ سے عابدشیرعلی کا علاج کراؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اپنے لیڈر کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں، پڑھا لکھاآدمی ہوں بہت کچھ چلاسکتاہوں، عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھے شرم نہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہماری حکومت نہیں، جتنا کرسکتے ہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات