شہیدشفیع بزنجونے جرات وبہادری کی اعلی مثال قائم کی، جان محمدبلیدی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاکہ شہیدشفیع بزنجونے جرات وبہادری کی اعلی مثال قائم کی پوری زندگی مفلوک الحال عوام کی سیاسی وسماجی جدوجہد اورخدمت پرماموررہے ایک لمے کیلئے بھی اپنے علاقے وعوام سے فاصلہ نہیں رکہا کی شہادت سے بلوچستان علاقہ اور پارٹی بری طرح متاثرہوئی اس کمی کوکبھی بھی پرنہیں کیاجاسکتاہے نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت کوبلوچستان کے عوام کے سیاسی قومی و وطنی حقوق کی سیاسی جدوجہد کی پاداش میں یہ سزادی گئی۔

شہید مولابخش دشتی، ڈاکٹرنسیم جنگیان، ڈاکٹرلعل بخش سمیت متعدد سیاسی رہنماوں و کارکنوں کو نشانہ بناکر بلوچستان کے حقیقی سیاسی تحریک کوکمزورکردیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں برادرکشی کے اس عمل نے بلوچ جدوجہد کی کمرتھوڑکررکھ دی۔ سماج بیگانگی اورخوف کا شکارھوتاچلاگیالیکن اس کے باوجود خانہ جنگی کیاس سازش کو پارٹی کی سیاسی قیادت نے ناکام بناکر بلوچستان میں حقیقی عوامی سیاست کوفروغ دیااور یہ پرامن قومی سیاسی جدوجہد جمہوری انداز میں جاری رکھا۔

شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی آج برسی ھے برسی کو بلوچستان بھر میں پارٹی اور بی ایس او کے کارکن انتہائی احترام و حقیدت سے منارہے ھیں جہاں شہید شفیع بزنجو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ شہیدشفیع بلوچ ایک بہادر نڈر و دلیر اور مہمانواز انسان تھے خدمت کو اس نے اپنا فرض سمجھ کر سماج میں اپنا عزت و احترام کا مقام پیدا کیا۔ اس نے ایک ڈاکٹر ہوتے ہوئے کبھی بھی آسائش کی تلاش نہیں کی بلکہ اپنے انتہائی پسماندہ سماج میں جہاں زندگء کی کوئی آسائش و آرام کا انتظام نہیں تھا وہاں رہ کر غریب و لاچار لوگوں کی خدمت کی۔ ڈاکٹر شفیع کی شہادت سے آواران و جھاؤ سمیت بلوچستان ایک عظیم محسن سے محروم ہوا جہاں اس کی کمی بڑی شدت سے آج محسوس کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :