پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں میں علاج کے اخراجات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:21

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں میں علاج کے اخراجات کی رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے اخراجات اور فیس مشورہ کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ عدالتِ عظمی میں جمع کروادی ،تفصیلات کے مطابق اِس رپورٹ میںپرائیوٹ علاجگاہوں میں تمام اقسام کے علاج،آپریشنز،کنسلٹیشن فیس،وارڈ اور روم وغیرہ کے مجوزہ چارجز کا تعین کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

کمیشن کے ترجمان کے مطابق رپورٹ میں لاہور کے نجی ہسپتالو ں کی گریڈنگ کی گئی ہے اور اس میں خدمات کی بنیاد پر اخراجات و فیسوں کا تعین کیا گیا ہے۔ مزید برآں تمام اقسام کی طبی خدمات کا تخمینہ لگانے کے بعد اخراجات اور فیسوں کو تجویز کیا گیاہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ معزز عدالت کے حکم کے تحت مذکورہ رپورٹ کمیشن کی ویب سائٹwww.phc.org.pkپراپ لوڈ کر دی گئی ہے ،جسے ڈائون لوڈبھی کیا جاسکتاہے۔اس سے متعلق آراء و تجاویز 19دسمبرتک ای میل ایڈریس [email protected]پربھیجی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :