سابق صدر کی جائیداد کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر انسپکٹر ایف آئی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:25

سابق صدر کی جائیداد کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر انسپکٹر ایف آئی اے کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بے نظیر قتل کیس میں ملزم سابق صدر پرویزمشرف کی جائیداد کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او ایف آئی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کرکے 15 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ہفتے کے روزانسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایس ایچ او ایف آئی اے عدالت پیش نہ ہوئے جسکے باعث طویل عدالتی مہلت کے باوجود پرویز مشرف کی جائیداد کی مکمل تفصیلات عدالت کو فراہم نہ کی گئیں، فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایس ایچ او ایف آئی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ،سماعت کے دوران سپیشل پراسیکوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا گیا،جس کے بعد مقدمہ کی سما عت 15 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔