فورتھ ڈاکٹر اے کیوخان وِنٹراسکول ورکشاپ بعنوان : ’’ٹولز اینڈ تکنیکس اِن بائیوکیمسٹری‘‘ کی اختتامی تقریب (آج) ہوگی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے زیر اہتمام منعقدہ فورتھ ڈاکٹر اے کیوخان وِنٹراسکول ورکشاپ بعنوان- : ’’ٹولز اینڈ تکنیکس اِن بائیوکیمسٹری‘‘ کی اختتامی تقریب 16 دسمبر 2018 ء کو شام 4:00 بجے سینٹر ہذا کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر تسنیم آدم علی خطاب کریں گی ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔کی۔