Live Updates

کوئٹہ ،جمعیت علماء اسلام اورپشتونخوامیپ حلقہ پی بی26کے زیراہتمام اسپینی روزپرمرکزی الیکشن سیل کا افتتاح

مرکزی الیکشن سیل اورحلقوں کی سطح پرالیکشن سیل قائم کریں گے،جمہوریت کے فروغ کے لئے حقیقی جماعتوں کااتحادخوش آئندہے،رہنما ئوں کا افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام اورپشتونخوامیپ حلقہ پی بی26کے زیراہتمام اسپینی روزپرمرکزی الیکشن سیل دفترکی افتتاحی تقریب سے ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،عبدالرحمن زیارتوال،ڈاکٹرحامداچکزئی،مولاناولی محمدترابی،نصراللہ زیرے،یوسف خان کاکڑ،سیدعبدالواحدآغا،ولی جان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت اورپشتونخوامیپ کے الیکشن سیل کے ذمہ داران ملکرانتخابی مہم چلائیں گے،مرکزی الیکشن سیل اورحلقوں کی سطح پرالیکشن سیل قائم کریں گے،جمہوریت کے فروغ کے لئے حقیقی جماعتوں کااتحادخوش آئندہے،سیاست میں نادیدہ قوتوں کی مداخلت کا راستہ روکناہوگایہ جمہوری ملک ہے جمہوریت ہی کے ذریعے اس ملک کوچلائیں گے انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے جمعیت کے امیدوارکی حمایت کرکے جمہوریت پسندی کاثبوت دیاجس پران کاشکریہ اداکرتے ہیںاس وقت ملک میں جمہوریت کوجوچیلنجزدرپیش ہیں ان سے نمٹنے کے لئے ملکرجدوجہدکرنے کی ضرورت ہے،ملک پرجعلی اوراناڑی لوگوں کومسلط کیاہے،عوام کے ٹیکس سے مخصوص طبقہ فائدہ اٹھارہاہے بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے عمران خان کے پاس کیافارمولہ ہے یہ انہیں بھی پتہ نہیں ہے بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کریں گے یہاںکے عوام کی ترجمانی کاحق داکریں گے مصنوعی جماعتوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے انہوں نے کہاکہ اناڑی لوگ کبھی بھی ملک نہیںچلاسکتے ملک چلانے کے لئے تجربہ اورایک مضبوط ٹیم کی ضرورت ہے حکومت سگریٹ پرگناہ ٹیکس لگاتی ہے وزراء کی مراعات میں لاکھوں روپے اضافہ اورغریب عوام پرٹیکس کابوجھ ڈالناموجودہ حکومت کے بدترین کارنامے ہیں انہوںنے کہاکہ 31دسمبرکواپوزیشن کامشترکہ امیدوارمولاناولی محمدترابی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے عوام انتخابی نشان کتاب پرمہرلگائیں اوردیانتدارشخص کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں،بعدازاںمرکزی الیکشن سیل دفترکاافتتاح کیاگیااس موقع پربڑی تعدادمیں عہدیداران اورکارکنان موجودتھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات