کوئٹہ ،پی بی 26 کے نوجوانوں میں تعلیمی پسماندی،بیروزگاری کے باعث غربت کی انتہائی سطح تک پہنچ چکی ہیں ،رہنما ہزارہ ڈیموکرٹیک

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد،نائب چیئرمین عزیزاللہ ہزارہ،سیکرٹری مالیات و ڈسڑکٹ کونسلر محمد رضا ہزارہ، نامزدامیدوار برائے صوبائی سمبلی حلقہ پی بی 26قادر علی نائل،ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی، عصمت یاری، محمد رضابیگ اور دوسرے رہنمائوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں معتبرین و معززین کے اجلاسوں اور نوجوانوں کے مختلف وفود سے ملاقاتوں اور خطاب کے دوران کہا کہ HDPکوئٹہ کے شہریوں کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے ہر قسم کے تعصبات اور نفرتوں کے خاتمہ کیلئے شہریوں کے درمیان رواداری اور بھائی چارہ کے ماحول کے قیام کو ضروری سمجھتی ہیں ہم اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ جو قوتیںانتشار ،بدامنی اور افراتفری پھیلاکر نفرتوں کو ہوا دیتے ہیں وہی دراصل اس صوبے اور عوام کے دشمن ہیں بدامنی اور لاقانونیت دراصل ہر قسم کی ترقی کے راستے بند کر کے سماجی،معاشی اور سیاسی بیداری و آگاہی پھیلانے کے عمل کو متاثر کر دیتی ہیں عوام کو اس وقت سب سے زیادہ نقصان انھی قوتوں کے ہاتھوںاٹھانا پڑے ہیں جنھوں نے ہمیشہ مذہب اور عیقدہ کی بنیاد پر سیاست کی ہیں ،رہنمائوں نے کہا کہ پی بی 26 ہمیشہ سیاسی انتقام کی وجہ سے پسماندگی کا شکار رہی ہیں یہاںکے نوجوانوںتعلیمی پسماندی،بیروزگاری کے باعث غربت کی انتہائی سطح تک پہنچ چکی ہیں ،یہاں سے سابقہ ادوار کے دوران کامیابیاں حاصل کر نے والوں نے یہاں کے ووٹروں کے ساتھ ہمیشہ وعدے کئے ہیں جنھیں پورے کرنے کی باری آج تک نہیں ملی ہیں ،پی بی 26کے طلبا کے لئے سرکاری تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابراور موجودہ تعلیمی ادارے تمام سہولیات سے محروم ہے یہاں کے عوام پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں مگر انکے لئے سرکاری سطح پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کء منتخب نمائندے کی شہریت کو جواز بنا کر پی بی 26 کے رائے دہندہ گان کی توہین کی گئی ، اندرونی سازشوں نے ہر قدم پر عوام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عوام کو تقسیم کے عمل سے دوچار کیامگر ہم واضع کرتے ہیں کہ ہم کبھی عوام کی تقسیم نہیں چاہتے نا ہی ایسی کسی سازش کو کامیاب ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

ایچ ڈی پی ہی وہ جماعت ہیں جو کوئٹہ شہر کی عملی ترقی ، عوام کی خوشحالی، روزگار ، کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے میدان عمل میں جدوجہد کر رہی ہے، رہنماوں عوام سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر کو بٹری تعداد میں گھروں سے نکل کر پارٹی کے نامزد امیدوار کے حق میں اپنی رائے کا استعمال کرے تاکہ عوام کے حقوق کی آواز موثر انداز اسمبلی کے اندر بلند ہو سکیں۔