نوجوان نسل کوصحت مندسرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے حکوت بھرپورکرداراداکررہی ہے، صوبائی مشیر تعلیم

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:54

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمدخان لہڑی نے کہا ہے کہ نو نوجوان نسل کوصحت مندسرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے حکوت بھرپورکرداراداکررہی ہے جس میں مزید بہتری لائی جائے گی، جہاں کھیل کے میدان آبادہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، نوجوان طبقہ شہر کی صفائی ستھرائی میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مرادجمالی میںبلوچستان بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ڈویژنل سپورٹس کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری بورڈشوکت علی سرپرہ ،پرنسپل پروفیسررانجھاخان پندرانی، وائس پرنسپل شبیراحمد چنہ،ڈی ای اوایجوکیشن حفیظ اللہ کھوسہ،ڈی ڈی ای اوزحاجی فیض محمد سرپرہ، شاہجہان لہڑی،پروفیسرمحمد ابراہیم ابڑو،حاجی فرید الحق لہڑی ، قمرالدین بگٹی محمدا براہیم مری،ڈپٹی کنٹرولر غلام نبی خجک اورنورحسن بگٹی،علی احمد ماندائی سمیت بڑی تعدادمیں شائقین کرکٹ ، اساتذاہ کرام موجودتھے فائنل میچ گورنمنٹ کالج سبی اورمانجھی پورکرکٹ کلبز کے مابین کھیلا گیا جوکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ سبی نے جیت لیامہمان خصوصی صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی ،صوبائی سیکریٹری بورڈشوکت علی سرپرہ نے ونر،رنر،کھلاڑیوں،معززین سمیت دیگر افرادمیں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :