وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی تربت میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تربت میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ملک میں قیام امن کی راہ میں اپنی قیمتی جانیں نچھاور کیں اور اپنا آج قوم کے پرامن کل کیلئے قربان کرنے وا لے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید سکیورٹی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں جن کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔