وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک محب وطن سیاست دان تھے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔