وفاقی وزیر ریلوے کا لاہور سٹیشن کا دورہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر، مینجنگ ڈائریکٹر سٹیشنز شاہ رخ افشار سمیت ڈویڑنل افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلویز نے سٹیشن پر تزئین وآرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور سٹیشن پر پسنجر فیسیلیٹیشن سے متعلق ڈی ایس ریلوے لاہور اور ایم ڈی سٹیشنز سے بریفنگ بھی لی۔

وفاقی وزیر ریلویز نے خاص طور پر لاہور ریلوے سٹیشن کی مین پورچ میں لگائی جانے والی خوبصورت ملٹی کلر ٹائلز میں خصوصی دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے لاہور اور ایم ڈی سٹیشنز کو سٹیشن پر جاری کاموں اور مسافروں کی سہولیات سے متعلق وفاقی وزیر ریلویز نے ضروری ہدایات بھی دی۔

متعلقہ عنوان :