حکومت صنعت کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی،مشیر وزیر اعظم امور نوجواناں عثمان ڈار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:20

سیالکوٹ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) مشیر وزیر اعظم امور نوجواناںعثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اپنے دور میں صنعت کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی، خصوصاً سرجیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجیکل ایسوسی ایشن میں برآمدکنندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چوہدری محمد اخلاق ، گروپ لیڈر جہانگیر بابر باجوہ ، چیئر مین سرجیکل ایسوسی ایشن خلیل الرحمن، وایس چیئر مین ذیشان طارق؛ چوہدری قیصر محمود ، محمد زبیر بھٹی ، محمد سعید، شمیم احمد ، اشفاق مہے ، بلال امین ، عمرفاروق، حاجی نزیر احمد ، شبیر احمد وسیم یوسف،وقار امین،عبدالجلیل باجوہ ، علی عامر بھٹی،سلمان مغل ، میاں خالد ، محمد آصف ڈیورا، محمد اشرف ، صاحبزادہ حافظ محمد رضا سمیت درجنوں اراکین موجود تھے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے انکشاف کیاکہ جرمن حکومت جلد 30لاکھ ہائی ٹیک لیبر کو اپنے ملک میں نوکریاں دینے کا پلان بنا رہی ہے، حکومت اس طرف بھی نظر رکھے ہوئے ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ کرنی چاہیے بد قسمتی سے اس وقت ہماری امپورٹ 50ارب ڈالر ہے جبکہ ایکسپورٹ 20ارب ڈالر ہے،چیئر مین سرجیکل ایسوسی ایشن خلیل الرحمن نے وزیر اعظم کے مشیر کو انڈسٹری سے متعلقہ مسائل بارے بتایا کہ اس وقت سیالکوٹ سے آلات جراحی چار سو ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کی جارہی ہے جو کہ بہت ہی کم ہے ، صوبائی وزیرخصوصی تعلیم چوہدری محمد اخلاق ،گروپ لیڈر جہانگیر بابر باجوہ ذیشان طارق ، میاں محمد خالد ،شمیم احمد ، بلال امین چوہدری قیصر محمود، اور محمد زبیر بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :