ہری پور پولیس کا ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، ایک شخص گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:40

ہری پور۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس افسر ہری پور ڈاکٹر زاہد الله کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی خانپور امجد خان کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی خوشی میں پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر واجد خان ولد عبدالعزیز سکنہ کالو پنڈ کو گرفتار کر کے ایک پستول، 9 ایم ایم لائسنس دار، 20 عدد ہوائیاں اور 20 عدد گولے چائنہ ساخت برآمد کر کے 4/3 فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :