ڈی آئی جی ٹریفک نے آئیڈیازکے دوران عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے محکمے کے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر نے آئیڈیاز 2018 کے دوران عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے محکمے کے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اسناد پانے والوں میں سیکشن افسر پی آئی ڈی سی ،کینٹ ، کلفٹن ،ڈیفنس ،بہادر آباد،نیو ٹان ،گلستان جوہر ،عزیز بھٹی، اورٹیپوسلطان شامل ہیں،اور ان ٹریفک سیکشن کے ریکارڈ کیپرز اور ٹریفک ساوتھ اورایسٹ کے ریڈرز کو بھی تعریفی اسناد دیں گئیں