پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں کراچی اے بی سنیا لائن میں دعائیہ تقریب منعقدکی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں کراچی اے بی سنیا لائن میں دعائیہ تقریب منعقدکی گئی ،تقریب میں ایس ایس پی ایسٹ کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر سمت اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہو ئی ،ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی جانب سے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں چراغ بھی روشن کئے گئے ، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کو دہشتگردو نے نشانہ بنایا،ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

دہشتگردو کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔آج اے بی سنیا لائن میں وائٹ روز گرامر اسکول کے بچوں کا جزبہ بھی قابل دید ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے مزید کہاکہ اسکول کے بچے ہمارے ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں ،بچوں کو اچھی تعلیم دلائیں تاکہ یہ ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔