آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا جن کے خون نے قوم کودہشتگردی کے خلاف متحد کیا اورآج چار سال گزرنے کے باوجود ہم ان شہداء کو نہیں بھولے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگرنے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ضلعی انتظامیہ اور پرائیویٹ سکولز الائنس کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر(مین گیٹ)پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،لطیف نذر،شکیل شاہد،فردوس رائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خاں نیازی،عاصمہ اعجاز چیمہ،قیصر عباس رند،ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد آصف،ایس ایس پی آپریشن حیدر سلطان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی شمائلہ منظور،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،سینئر نائب صدر ایوان صنعت وتجارت میاں تنویر احمد،رائو سکندر اعظم،یعقوب خاں،تاجر تنظیموں سے اسلم بھلی،محمود عالم جٹ،چیئرمین آل پاکستان پرائیوٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی کے علاوہ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،طلباء وطالبات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جذباتی انداز میں سانحہ پشاور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدترین دہشتگردی کے اس اندوہناک واقعہ کا درد قوم کے ہر فرد نے شدت سے محسوس کیا۔