وزیراعلیٰ بلوچستان کی ضلع کچھی میں شوران بھاگ واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 74 ملین روپے فوری جاری کر نے کی ہدایت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کچھی میں شوران بھاگ واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 74 ملین روپے فوری طور پرجاری کر نے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ فنڈز کے اجراء کی منظوری صوبائی کابینہ دے چکی ہے وزیراعلیٰ نے پٹ فیڈر سے بختیار آباد اور بھاگ کو پائپ لائن کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے منصوبے کچھی پلان فیز II کیلئے بھی 50 ملین روپے فنڈز کے اجراء کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ نے طویل عرصہ سے تعطل کے شکار ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے بھاگ اور دیگر علاقوں کو درپیش پانی کا مسئلہ مستقل بنیا دوں پر حل ہو گا۔