موجودہ حکومت تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے ، صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمدخان لہڑی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمدخان لہڑی سے نصیرآباد میں مختلف سیاسی قبائلی وعوامی وفودنے ملاقات کی اوراپنے مسائل سے انہیں آگاہی دی، اس موقع پر میر محمد ابراہیم مری حاجی فریدا لحق لہڑی، پروفیسرمحمد ابراہیم ابڑو،میر جان مینگل ،حاجی محمداکرم سمیت دیگرقبائلی معذین بھی موجود تھے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا نصیرآباد میں متوقع دورہ کے موقع پر علاقے کے اہم بنیادی مسائل ان کے سامنے رکھے جائیں گے عوام کو مالکانہ حقوق، شہر سے بائے پاس سٹرک کی تعمیر،یونیورسٹی،میڈیکل کمپلیکس ،سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیئے تمام گزارشات کی جائیں گے امید ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اہم اعلانات کریں گے اوروزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت تعمیر ہونے والے سرکٹ ہائوس سمیت دیگر پائیہ تکمیل کو پہنچنے والی اسکیمات کا افتتاح بھی کریں گے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کررہے ہیں ان کے دورے سے عوامی مسائل بآسانی حل ہوجائیں گے موجودہ حکومت تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے محکمہ تعلیم میں مزید بہترین لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرا قدامات اٹھائے جارہے ہیںانہوںنے کہا کہ غریبوں کے بچوں کو بھی بہترین تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جارہی ہے عوام بھی صوبے سے ناخواندگی کے خاتمے کیلئے اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے انہیں سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ہماراوژن ہے کہ بلوچستان سے ناخواندگی کا خاتمہ ہواورتعلیم کو عام کرکے دیگرصوبوں کے برابرلایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :