نوجوان نسل سماجی برائیوں سے دور اور کھیلوں کی جانب راغب ہوں ، کھیل ہی نواجوان کو تندرست بنادیتے ہیں، کھیلوں سے ہی نواجوان نسل منشیات سمیت دیگر برائیوں سے دور ہوتے ہیں،صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرتی رہی گی، صوبائی مشیر حاجی محمدخان لہڑی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:30

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمدخان لہڑی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سماجی برائیوں سے دور رہ کر کھیلوں کی جانب راغب ہوں کیونکہ کھیل ہی نواجوان کو تندرست بنادیتے ہیں۔ کھیلوں سے ہی نواجوان نسل منشیات سمیت دیگر برائیوں سے دور ہوتے ہیں۔صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل کوصحت مندسرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے حکوت بھرپورکرداراداکررہی ہے جس میں مزید بہتری لائی جائے گی جہاں کھیل کے میدان آبادہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوان طبقہ شہر کی صفائی ستھرائی میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں اوراپنے شہر محلے کو صاف رکھیں تاکہ باہرسے آنے والوں کو یہ پتہ چل سکے کہ یہاں پر باشعورقوم رہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مرادجمالی میںبلوچستان بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ڈویژنل سپورٹس کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری بورڈشوکت علی سرپرہ ،پرنسپل پروفیسررانجھاخان پندرانی، وائس پرنسپل شبیراحمد چنہ،ڈی ای اوایجوکیشن حفیظ اللہ کھوسہ،ڈی ڈی ای اوزحاجی فیض محمد سرپرہ، شاہجہان لہڑی،پروفیسرمحمد ابراہیم ابڑو،حاجی فرید الحق لہڑی ، قمرالدین بگٹی محمدا براہیم مری،ڈپٹی کنٹرولر غلام نبی خجک اورنورحسن بگٹی،علی احمد ماندائی سمیت بڑی تعدادمیں شائقین کرکٹ ، اساتذاہ کرام موجودتھے فائنل میچ گورنمنٹ کالج سبی اورمانجھی پورکرکٹ کلبز کے مابین کھیلا گیا جوکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ سبی نے جیت لیامہمان خصوصی صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی ،صوبائی سیکریٹری بورڈشوکت علی سرپرہ نے ونر،رنر،کھلاڑیوں،معزین سمیت دیگر افرادمیں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے ۔