یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام اقلیتوں کے حقوق پرسیمینار کاانعقاد

سیمینارمیں سینئر تجزیہ کار سلمان غنی ،سجاد میر،ڈاکٹر مغیث الدین شیخ سلمان عابد،ڈاکٹر اسلم ڈوگر اورحافظ شفیق الرحمان سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد کی شرکت اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔سلمان غنی عالمی چیلنجزکا سامنا کرنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔ایگزیکٹیو ایڈیٹر دنیامیڈیا گروپ سلمان غنی پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ،ریاست کا آئین ومعاشرہ اقلیتوں کے حقوق کاضامن ہے،سجاد میر

اتوار 16 دسمبر 2018 00:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2018ء)   یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیا اینڈکمیونیکیشن اسٹڈیزکے زیراہتمام پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق پرسیمینار کاانعقادکیاگیا۔" ہم سب پاکستان ہیں" کے عنوان سے ہونے والا سیمینار سکول آف میڈیا کے فلم اینڈتھیٹر سنٹر میں ہوا۔سیمینارمیں سجاد میر،ڈاکٹر مغیث الدین شیخ،سلمان غنی، سلمان عابد،ڈاکٹر اسلم ڈوگر اور حافظ شفیق الرحمان سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے صدر سینئرتجزیہ کار سجاد میر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ریاست کا آئین اورمعاشرہ اقلیتوں کے حقوق کاضامن ہے۔دنیا میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت اور اسرائیل اقلیتوں کے حقوق کے سب سے بڑے غاصب ہیں۔

عالمی چیلنجزکا سامنے کرنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے ۔سلمان عابد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کیلئے امریکا کا معیار دوہراہے۔ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کیخلاف منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔سینئر صحافی حافظ شفیق الرحمان کا کہنا تھا ریاست پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کو انکا جائزحق دیا ہے ۔

پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ڈین یوسی پی میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے سیمینار کے اختتام پر شرکا اور طلباوطالبات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تقریب کے صدرسجاد میر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔۔۔۔سلمان عابد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کیلئے امریکا کا معیار دوہراہے۔ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کیخلاف منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

سینئر صحافی حافظ شفیق الرحمان کا کہنا تھا ریاست پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کو انکا جائزحق دیا ہے ۔پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ڈین یوسی پی میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے سیمینار کے اختتام پر شرکا اور طلباوطالبات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تقریب کے صدرسجاد میر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔