وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سینیٹر سردار محمد اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 16 دسمبر 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماسینیٹر سردار محمد اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک سنجیدہ سینئر سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور مرحوم نے ہر سطح پر صوبے کے حقوق کی بات کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سردار اعظم موسیٰ خیل کی وفات سے صوبہ ایک مخلص سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعا لی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :