پنجاب یونیورسٹی: بی کام سالانہ امتحانات2019ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

اتوار 16 دسمبر 2018 00:30

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی کام پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحانات2019ء کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ7-3-19 (دستی) اور4-3-19 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ26-3-19 (دستی) اور بذریعہ ڈاک19-3-19 ہے۔

(جاری ہے)

لیٹ کالج امیدواروں کے لیے، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14-3-19 (دستی) اور11-3-19 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ27-3-19 (دستی) اور بذریعہ ڈاک20-3-19 ہے۔ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ21-3-19 (دستی) اور18-3-19 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ28-3-19 (دستی) اور بذریعہ ڈاک21-3-19 ہے۔واضح رہے کہ امتحانات جون2019 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گیااور دونوں پارٹس میں اہل ہونے کی صورت میں پارٹ ون اور ٹو کیلئے داخلہ فارم وفیس الگ الگ جمع کرانے ہوں گے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :