راجپال یادیوکے قیدی بن کر جیل آنے پر جیل حکام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے

پانچ کروڑ روپے قرض لینے کے بعد اداکار نے جوچیک فراہم کیا وہ بائونس ہونے پر اداکار کو جیل ہوگئی اس کامیڈی سٹار کو جیل میں 252 نمبر الاٹ کیا گیا اور نہیں جیل کی بیرک نمبر 7 میں رکھا گیا ہے

اتوار 16 دسمبر 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) کامیڈی اسٹار کے قیدی بن کر جیل آنے پر جہاں جیل حکام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، وہیں اداکار نے جیل میں بھی اپنی کامیڈی سے لوگوں کو ہنسانا شروع کردیا۔ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ راجپال یادیو نے جیل میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے پروگرام کے دوران پرفارمنس کرکے سب کو محظوظ کیا۔

خبر میں جیل افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جیل میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دیگر شعراء اور لکھاریوں سمیت راجپال یادیو کو بھی پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا۔جیل افسر نے راجپال یادیو کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اسٹیج پر اور بھی کئی شاعر حضرات موجود تھے، تاہم شائقین راجپال یادیو کی کامیڈی سے محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

جیل افسر کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ معروف جیل میں پہلی بار کوئی معروف اداکار آیا ہے، اس سے قبل اس جیل میں معروف سیاسی، کاروباری اور جرائم پیشہ افراد قید کاٹ چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجپال یادیو کو جیل میں 252 نمبر الاٹ کیا گیا اور نہیں جیل کی بیرک نمبر 7 میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ راجپال یادیو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 میں اپنی فلم ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کو بنانے کے لیے ایک شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

تاہم بعد ازاں قرض کی ادائیگی کے لیے اداکار نے جو بینک چیک فراہم کیا، وہ باؤنس ہوگیا اور پھر قرض دہندہ نے اداکار کو متعدد بار قرض ادا کرنے کا کہا، تاہم اداکار ٹالتے رہے اور بعد ازاں ان کی جانب ادائگی کے لیے دیا گیا چیک باؤنس ہوگیااسی کیس میں 5 سال قبل 2013 میں بھی سزا سنائی جا چکی ہے اور انہوں نے 4 دن جیل میں بھی گزارے تھے۔

متعلقہ عنوان :