سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورنوجوان ہیرو واشان کو دل دے بیٹھی
جھانوی کپور کے ساتھ محبت اور تعلقات کے حوالے سے کرن جوہر کے شو میں کھل کر باتیں کی ہیں‘واشان کھاتر
اتوار 16 دسمبر 2018 11:30
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ جھانوی کپور اور اشان کھاتر کے درمیان محبت ہے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔اگرچہ دونوں انٹرویوز اور میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے سے محبت اور تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔
لیکن اب اشان کھاتر نے جھانوی کپور سے اپنی محبت اور تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑی ہے۔فلم فیئر کے مطابق اشان کھاتر حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے، جہاں صحافیوں نے ان سے جھانوی کپور کے ساتھ تعلقات اور محبت کے بارے میں پوچھا۔اگرچہ اشان کھاتر نے واضح طور پر جواب نہیں دیا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے جھانوی کپور کے ساتھ محبت اور تعلقات کے حوالے سے کرن جوہر کے شو میں کھل کر باتیں کی ہیں، جو جلد ہی نشر ہوگا۔اشان کھاتر نے کوئی انکشاف کرنے کے بجائے جھانوی کپور کی تعریف کی اور بتایا کہ ان دونوں کی باقاعدہ پہلی ملاقات دھڑک کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جس کے بعد ہی وہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔اشان کھاتر کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے جھانوی کپور کو پہلے بھی دیکھا تھا، تاہم فلم میں ایک ساتھ کام کرنے سے قبل وہ ایک دوسرے سے نا آشنا تھے۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے جھانوی کپور سے تعلقات پر کافی ود کرن جوہر میں کھل کر باتیں کی ہیں اور اس پروگرام کی قسط جلد ہی نشر کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.