رنویر سنگھ کی نئی فلم’ ’سمبا‘‘28دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں

اتوار 16 دسمبر 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی دپیکا کے ساتھ شادی کی تقاریب کے بعد اب ان کی نئی آنے والی فلم ’’سمبا‘‘ 28دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-اداکار رنویر سنگھ اپنے مداحوں کو اب پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے، روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

فلم ’سمبا‘کاتقریباً 3 منٹ کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی شامل کیا گیا ہے۔کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں ماہ 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جبکہ فلم میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم’ ’سمبا ‘‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :