ٹیکسٹائل سیکٹرکی نمائش کا دوسراایڈیشن ’’ ٹیکسپو‘‘11تا 14اپریل ایکسپو سنٹر لاہور میںمنعقدہوگی

ٹیکسٹائل ایک وسیع ترین سیکٹر ہے ،مذکورہ نمائش ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی کا ذریعہ ثابت ہو گی‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹڈیپ

اتوار 16 دسمبر 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹرکی نمائش ’’ ٹیکسپو‘‘11تا 14اپریل ایکسپو سنٹر لاہور میںمنعقدہوگی ۔

(جاری ہے)

نمائش میں آرٹ سلک اور سنتھیٹک ٹیکسٹائل،گارمنٹس،لیدر، نٹ ویئر،ٹیر ی ٹاولز،ہوم ٹیکسٹائل ، بیڈ ویئر ، لیننز، دستکاری (ٹیکسٹائل) ،نٹڈ اورکروشیا سے تیار کپڑا،ٹیول لیس،کشید ہ کاری،را کاٹن، کلاتھ، یارن،دھاگہ، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل،ٹیکسٹائل فیبرک ، ٹیکسٹائل مشینری، ٹینٹس اور کینوس، قالین، اسپورٹس ویئر اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاتکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل ایک وسیع ترین سیکٹر ہے اورمذکورہ نمائش ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی کا ذریعہ ثابت ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے ’’ٹیکسپو ‘‘ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے جو خوش آئند ہے ۔سٹالز لگانے کے خواہشمندوں کیلئے 31دسمبرتک مکمل ادائیگی پر 15فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :